Skip to content Skip to footer

پروجیکٹ کے بارے میں

وبائ دور میں صحت اور کارکردگی کے معاملات کا باہمی اشتراک کے ساتھ ہونے والا نتیجہ خیز بین الاقوامی جائزہ(کوہ۔ فٹ)- یہ کورونا وائرس(کووڈ 19) سے متاثرہ ممالک کی تمام عوام کے لئے ایک بہت بڑا بین الاقوامی سروے پروجیکٹ ہے۔ اس پروجیکٹ میں تقریبا 200 سے زائد تحقیق کرنے والے لوگ شامل ہیں جن کی توثیق کئ قومی اوربین الاقوامی پیشہ ورتنظیموں نے کی ہے۔ 6 براعظموں میں 30 سے زیادہ ممالک کے 100000 سے زائد شرکاء سے ہم 25 ​​زبانوں میں معلومات اکٹھا کریں گے۔ کوہ۔ فٹ(COH-FIT) سروے تین مرحلوں میں تقسیم کیا جائے گا: 1) وبائی بیماری کے دوران (پہلا مرحلہ) ، 2) 6 ماہ ( دوسرا مرحلہ) اور 3) 12 ماہ ( تیسرا مرحلہ) کووڈ 19 وبائی مرض کے خاتمے کے بعد۔ ہم سروے کے لئےرضامند/ منتفق جوانوں، نوجوانوں اور بچوں (6 سال یا اس سے زیادہ عمر)سے بغیرنام کے معلومات حاصل کریں گے۔ ہم آبادیات، پیشہ(صحت کے کارکن/ پولیس/آگ بجھانے والے/ اثکری کار کن بمقابلہ دوسرے)، جسمانی اور نفسیاتی صحت کی حالت/کیفیت اور رویے، کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی عوامل جو کہ دونوں کووڈ19وباء سے پہلےاورکوہ فٹ کے ہرسروے کےدوران معلومات حاصل کریں گے۔ کوہ۔فٹ(COH-FIT) پروجیکٹ کا مقصدایسے لوگوں کی نشاندہی کرنا ہے جوانفیکشن کے دورانئیوں اورمختلف سطحوں پرپابندیوں کے نتیجے میں جسمانی اورذہنی صحت کی مشکلات میں زیادہ اورکم خطرے میں ہیں۔ اوران خطرات اور حفاظتی عوامل کی نشاندہی کرنا ہے جوکووڈ 19 (COVID-19) وباءاورمستقبل کے دوسرے وبائی امراض کےلئے روک تھام اور جامع حکمت عملی سے آگاہ کریں۔

COH-FIT © 2024. All Rights Reserved.